Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف نیوز اینکر کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے

اپ ڈیٹ 08 اپريل 2020 05:29pm

جہاں عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں برطانیہ میں مقیم دبئی کے معروف نیوز اینکر رچرڈ کورام بھی اس وباء کا شکار ہوکر ابدی نیند سوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 66 سالہ پریزینٹر گزشتہ کچھ روز سے کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور آج برطانیہ کے ایک اسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔

دبئی کے چینل 33 کے رچرڈ کورام نے نہ صرف ٹی وی شوز بلکہ ریڈیو پر بھی پروگرام کی میزبانی کی اور 80 کی دہائی میں خوب عروج حاصل کیا۔

واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 14 لاکھ 70 ہزار کے قریب افراد متاثر جبکہ 85 ہزار سے زائد افراد انتقال کرچکے ہیں۔